کمٹہ 9؍جولائی (ایس اؤ نیوز ) ملک کے سب سے مستحکم سافٹ وئیر کمپنی کی نگرانی والے محکمہ انکم ٹیکس کے ویب سائٹ کو ہی ہیک کرکے کروڑوں روپیہ لوٹنے والا ، مرے ہوئے لوگوں کے نام سے جعلی دستاویزات بنا کر بینکوں اور معاشی اداروں کے ذریعے لاکھوں روپیہ کا قرضہ لے کر جھانسہ دینےو الا خطرناک سائبر فریبی ملزم کو کمٹہ پولس نے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کے بعد عدالت میں پیش کیا ہے۔
ذرائع کی مانیں تو متعلقہ شخص کی شناخت ہاسن ضلع چن رائےپٹن کے باشندے فی الحال دھارواڑ کے گری نگر میں مقیم دلیپ بی آر (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
کمٹہ کا معاملہ کیا ہے؟: کمٹہ تعلقہ ہیگڈے مچگون کے شمنتک سبرائے کڈے کوڑی نامی شخص کی موت ہوچکی ہے، لیکن اسی مرے ہوئے شخص شمنتک کےنام پر بینک سے قرض لےکر کار اور آئی فون خریدی گئی ہے ، جب بینک کی جانب سے قسط ادا کرنے کے متعلق ان کے گھر پر نوٹس پہنچی تو شمنتک کے والد سبرائے حیرت میں پڑ گئے اور کمٹہ تھانے میں شکایت درج کرائی۔ پتہ چلا کہ شمنتک کے آدھارکارڈ کے فوٹو، پتہ اور پان کارڈ کے فوٹو اور پیدائشی تاریخ وغیرہ کو جعل سازی کے ذریعے بدل کر اس کا غلط استعمال کیاگیا ہے۔ اور گوا کے کروما میں آئی فون خرید کر اس کی قسط ادا نہ کرتےہوئے دھوکہ دئیے جانے کےمتعلق شکایت میں کہاگیا ہے۔ اترکنڑا ضلع ایس پی وشنو وردھن ، ایڈیشنل ایس پی سی ٹی جئے کمار ، بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی شریکانت کے ، کمٹہ تھانہ انسپکٹر تمپانائک کی رہنمائی میں کمٹہ تھانہ کے سب انسپکٹر نوین ایس نائک نے معاملے کی جانچ شروع کی تو قانون کے ہاتھ دلیپ کی گردن تک پہنچ گئے۔
خطرناک ہیکر: دلیپ بی آرصرف مرے ہوئےافراد کے نام پر جعلی دستایزات بنا کر قرضہ نہیں لیتاتھا بلکہ وہ ایک خطرناک سائبر کرائم ملزم بھی ہے۔ مشہور و معروف آئی ٹی کمپنیوں کے ویب سائٹ بھی ہیک کئےجانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے خلاف بنگلورو سمیت ریاست کےمختلف مقامات پر کیس درج ہوئےہیں۔ مہاراشٹرا ، گوا، تلنگانہ میں بھی اس پر دھوکہ دہی کے کیس درج ہیں۔ میکانیکل انجنئیر کی ڈگری رکھنے والا دلیپ اسٹار لائف انشورنس کمپنی کے ایجنٹ کے طورپر بھی کام کرنے کا تجربہ رکھتاہے۔ پولس کے مطابق دلیپ انکم ٹیکس محکمہ کا پورٹل جیسے دیگر سرکاری ویب سائٹ بھی ہیک کرکے حساس جانکاری حاصل کرچکا ہے اور اس کا غلط استعمال کرتےہوئے انکم ٹیکس کے رٹرن فائل کے ذریعے کروڑوں روپیہ بھی لوٹ چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک میں مقیم 900 کروڑروپیوں کی جائیداد والے جارج نامی شخص نے اپنی بنگلورو کی ایک جائیداد کو 94کروڑ روپئے میں بیچ کر صرف 54 لاکھ روپئے کا ٹیکس ادا کیا تھا۔ دلیپ نے انکم ٹیکس محکمہ کا ویب سائٹ ہیک کرلیا اور کسی طرح اس معاملےکا پتہ لگالیا اور متعلقہ فرد جارج کو ای میل بھیج کر 1.5کروڑروپئے کا ٹیکس ادا کرنے کہا۔ بیرون ملک میں مقیم جارج نے جب ٹیکس ادا کیا تو وہ رقم دلیپ نے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرلی۔ اسی طرح ایک اور فرد کے پان کارڈ کا بھی غلط استعمال کرتےہوئے جعل سازی کے ذریعے 93لاکھ روپئے لوٹنے کا اس پر الزام ہے۔ جبکہ 700 کروڑ روپئے جائیداد والے فرد سے 23کروڑروپئے لوٹنے کی کوشش کے دوران وہ سی اؤ ڈی پولس کے ہتھے چڑھ گیاتھا۔ اور بنگلورو کے پرپن اگراہارا جیل میں بند تھا۔
کمٹہ پولس نے اب پرپن اگراہار جیل پہنچ کر ملزم دلیپ کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیاہے۔ معاملے کا پتہ لگانےمیں کمٹہ تھانہ کے سب انسپکٹر نوین نائک ، اہلکار گنیش نائک، پردیپ نایک ، گرونایک شریک تھے۔ ضلع ایس پی نے ٹیم کی بہترین کارکردگی سےخوش ہوکر انہیں نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
ہیکر کی کارستانی اور اس پر لگے ہوئے الزامات: *الزام ہے کہ اس نے انکم ٹیکس محکمہ کا ویب سائٹ ہیک کرکے کروڑوں ٹیکس کا روپیہ لوٹاہے۔
*اپنا خود کا سوفٹ وئیر تیار کرکے اپنے اپ کو روپوش رکھنے میں ماہر ہے۔ اس پر الزام ہے کہ جب وہ بنگلورو میں رہتا ہے تو اس کا نیٹ ورک کسی اور شہر میں ہونے کی جانکاری دیتا ہے۔
*ہرباراپناچہرہ بدل کر بہروپیہ کی شکل اختیار کرنے میں ماہر ہے۔
*الزام ہے کہ مرے ہوئے لوگوں کے نام پر جعلی دستاویزات تیار کرکے بینکوں اور مالی اداروں سے کار اورآئی فون کی خریداری کا الزام ہے ۔
*کار اور آئی فون کی رقم کمپنی کو ادا کئے بغیر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنےمیں ماہر ہے۔
*خریدی ہوئی کار اور آئی فون بیچ کر پیسہ بنانے والا بڑا دھوکہ باز ہے۔